ابنا: مصر کے دارالحکومت قاہرہ ميں معزول صدر محمد مرسي کے طرفداروں پر پوليس کي فائرنگ ميں تين افراد مارے گئے .اس رپورٹ کے مطابق قاہرہ ميں سابق صدر مرسي کے طرفداروں کے مظاہرے کے دوران پوليس کي فائرنگ ميں سات افراد زخمي بھي ہوئے ہيں جنہيں اسپتالوں ميں داخل کرايا گيا ہے – اس سے پہلے مصر کي وزارت داخلہ نے اعلان کيا تھا کہ شمالي قاہرہ ميں مقامي باشندوں اور سابق صدر مرسي کے طرفداروں کے درميان لڑائي ميں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمي ہوئے ہيں – دوسري طرف المنيا کي فوجداري عدالت نے اخوان المسلمين کے مزيد چھے سو انتاليس افراد کو موت کي سزا سنائي ہے – سنيچر کو صادر ہونے والے عدالت کے فيصلے ميں انتاليس افراد کو بري کرديا گيا ہے – ياد رہے کہ المنيا کي فوجداري عدالت اس سے پہلے بھي اخوان المسلمين کے سيکڑوں اراکين کو سزائے موت سنا چکي ہے –
.......
/169